پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران اظہر علی کے ہیلمٹ پر حارث رؤف کی جانب سے کرائی گئی باؤنسر لگ گئی۔
اسلام آباد میں ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد اظہر علی نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر دوبارہ پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔
سابق کپتان کا پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نے ٹیسٹ بھی کیا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اظہر علی بالکل ٹھیک ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
Comments are closed.