اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

حارث رؤف کو آئی سی سی کیپ مل گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

حارث رؤف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آج کا دن میرے اور میری ٹیم (لاہور قلندرز) کے لیے بہت اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ الحمد لِلّٰہ مجھے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی ہے۔

فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ ہماری ٹیم لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.