جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حارث رؤف کا میلبرن اسٹارز کے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ کا آغاز

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی میلبرن اسٹارز کے اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ 

حارث رؤف نے میلبرن اسٹارز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ نسیم شاہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے زیر غور نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں، پی سی بی کی جانب سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) تاخیر سے ملنے پر انہوں نے چند روز قبل ہی ٹیم کو جوان کیا۔ 

اس لیگ میں اسپنر اسامہ میر بھی میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں جبکہ عماد وسیم بھی میلبرن اسٹارز کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر زمان خان بھی اس مرتبہ بی بی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ وہ سڈنی تھنڈرز کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.