قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف نے اعتراف کیا ہے کہ میلبرن میں فائنل کے دوران غلطیاں ہوئیں اور ہم نے رنز بھی کم کیے۔
میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں حارث رؤف نے کہا کہ سیم کرن نے بہترین باولنگ کی اس لیے وہ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بنا۔
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے بعد بولنگ کے دوران ہم نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی تھی، بین اسٹوکس کو جارحانہ باولنگ کی لیکن ان کی قسمت اچھی تھی۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ 150 کے قریب اسکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، کم اسکور جب بھی ہوتا ہے تو جارحانہ بولنگ کرنا پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وکٹیں لینے کی کوشش کر رہے تھے، اس لیے میچ کے دوران بال آگے کر رہے تھے، ہم نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کونسی ٹیم فائنل میں آئے۔
حارث رؤف نے یہ بھی کہا کہ ویرات کوہلی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، اس نے میرے خلاف بہترین بیٹنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے بھی کافی فرق پڑا۔
Comments are closed.