بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حارث رؤف نے ناقدین کو بھی اپنا مداح بنا لیا

ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں شمولیت پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے والے حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند کروادیے۔

سرکاری ٹی وی چینل پر ورلڈکپ شو کے دوران میزبان کی بدتمیزی کے بعد راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹی وہ شو سے مستعفی ہوکر چلے گئے۔

عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں حارث رؤف نے 4 قیمتی وکٹیں لے کر ناقدین کو بھی اپنی تعریفیں کرانے پر مجبور کردیا۔

حارث رؤف کی شاندار بولنگ کے بعد ٹوئٹر پر بھی حارث رؤف ٹرینڈ کرنے لگا جس کا استعمال کرتے ہوئے شائقین کرکٹ نے تبصرے کیے۔

فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا،

کچھ شائقین نے حارث رؤف کے حوالے سے اپنے ماضی کے خیالات پر افسوس کا اظہار کیا تو کسی نے میمز کے ذریعے حارث رؤف کی پرفارمنس کو سراہا۔

حارث رؤف سے متعلق چند دلچسپ تبصرے یہاں شیئر کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے میچ کے دوران حارث رؤف کو کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کے دل کا احوال ایک میم میں شیئر کیا، میم میں مخالف ٹیم کے کرکٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ ’ہم نے تو شاہین کی تیاری کی تھی، حارث آؤٹ آف سلیبس آگیا۔‘

کسی نے حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی انچارج قرار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.