جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

حارث رؤف نے عمرہ ادا کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے عمرہ ادا کرلیا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حارث رؤف نے خانہ کعبہ کے سامنے سے احرام پہنے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔

حارث رؤف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘۔

رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے پر فاسٹ بولر کی خوشی کا اندازہ ان کی تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔

حارث رؤف کی پوسٹ پر محمد نواز، شاداب خان اور حسن علی سمیت دیگر کھلاڑیوں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

بابر اعظم نے گزشتہ روز مدینہ منورہ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.