جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

حارث رؤف دلہنیا لینے پہنچ گئے، بارات روانگی سے قبل بکرے کا صدقہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی دلہنیا لینے پہنچ گئے۔

حارث رؤف نے بارات روانگی سے قبل صدقے کا بکرا ذبح کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

قومی کرکٹر حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب کل ہوگی، جس میں شرکت کےلیے ساتھی کرکٹرز بھی ممکنہ طور پر کراچی سے اسلام آباد آئیں گے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ان کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.