پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی شرٹ پاکر خوش ہوگئے۔
حارث رؤف نے دھونی کی دی ہوئی شرٹ کی تصاویر پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔
فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ لیجنڈ ایم ایس دھونی نے خوبصورت تحفے کا اعزاز بخشا ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ انہوں نے ایک اچھے انداز میں مجھے یہ تحفہ دیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایم ایس دھونی کی فرنچائز ٹیم کے منیجر کا بھی شکریہ ادا بھی کیا۔
Comments are closed.