گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے سابق صوبائی وزیر اور بہاولنگر سے تحریکِ انصاف کے رہنما میاں شوکت علی لالیکا انتقال کر گئے۔
سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی تھیں۔
ان کی کار اسلام آباد جاتے ہوئے کوٹ مومن کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی۔
میاں شوکت لالیکا لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں شوکت کی کار کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
Comments are closed.