مڈغاسکر کے وفاقی وزیر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر سمندر میں گر گیا تھاجس کے بعد وزیر نے مسلسل 12 گھنٹے تیراکی کر کے خُشکی پر پہنچ کر اپنی جان بچائی۔
مڈغاسکر میں شعبہ پولیس کے لیے تعینات وفاقی وزیر کا ہیلی کاپٹر ایک آپریشن کے دوران سمندری حدود کی فضا میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا، وفاقی وزیر نے گھنٹوں تیر کر ساحل پر پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔
مڈغاسکر کے پولیس حکام کے مطابق تا حال ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سرج گیلے کے ہیلی کاپٹر میں 2 مزید سیکیورٹی پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو حادثے میں بال بال بچ گئے۔
وفاقی وزیر سرج گیلے رواں سال کے اگست میں ہی وزیر بنے تھے۔
12 گھنٹوں کی مسلسل تیراکی کر کے اپنی جان بچانے والے وفاقی وزیر کا اپنی ویڈیو بنانے والے افراد سے کہنا تھا کہ’وہ چاہتے ہیں کہ اُن کی یہ ویڈیو اُن کے خاندان، دوستوں اور حکومتی اراکین کو دکھائی جائے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اُن کے مرنے کا وقت ابھی نہیں آیا ہے۔‘
Comments are closed.