حاجی گلبر خان نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے، جن کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے۔
19 ارکان کی حمایت کے ساتھ حاجی گلبر خان نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوئے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب میں حاجی گلبر خان کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل رہی ہے۔
حاجی گلبر خان نومبر 2009ء کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔
2009ء میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں حاجی گلبر خان وزیرِ صحت رہے۔
حاجی گلبر خان کو 2015ء میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی۔
حاجی گلبر خان 2020ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور وزیرِ صحت رہے۔
حاجی گلبر خان جی بی کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیر سے منتخب ہوئے تھے۔
Comments are closed.