بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حاجی محمد ادریس افغانستان کے مرکزی بینک کے قائم مقام گورنر مقرر

حاجی محمد ادریس کو افغانستان کے سینٹرل بینک کا قائم مقام گورنر بنا دیا گیا۔ 

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان کہا کہ امارت اسلامی کی قیادت نے حاجی ادریس کو افغانستان کے سینٹرل بینک کی ذمہ داری دی ہے۔ 

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ تقرری کا مقصد سرکاری اداروں اور بینکنگ کا نظام منظم کرنا اور عوامی مسائل حل کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.