ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نیازی سرکاری کی بدترین حکمرانی کے آفٹر شاکس ہیں۔
اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے کچھ ناپسندیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی حکومت جلد حالات کو کنٹرول کرے گی، ہم اقتدار کیلئے نہیں ملک بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.