بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جے یو آئی (ف) کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نیازی سرکاری کی بدترین حکمرانی کے آفٹر شاکس ہیں۔

اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے کچھ ناپسندیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 30، 30 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی حکومت جلد حالات کو کنٹرول کرے گی، ہم اقتدار کیلئے نہیں ملک بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.