hookup Suplee PA edf8329we gay clubs for hookups hookup Mount Ephraim hookup Cragsmoor New York office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں PTI کا متبادل ہیں ؟، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کامتبادل ہیں تو واقعی سوچنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ اور کارکنان اس صورتحال میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختوا میں ہوئے بلدیاتی میدان میں جے یو آئی(ف) سب سے آگے رہی ، پی ٹی آئی میئر کی کوئی سیٹ نہیں جیت سکی ، 64تحصیلوں میں سے60 کے نتائج مکمل ہو گئے ہیں جس کے مطابق حکمراں تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) 21، تحریک انصاف15، اے این پی6، آزاد امیدوار 10 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ، نون لیگ نے 3، جماعت اسلامی 2، پیپلزپارٹی نے 1سیٹ جیتی ہےجبکہ ایک ایک سیٹ پر پاکستان اصلاحات پارٹی اور مزدور کسان پارٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہے ۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قراردیدیا ہے، وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوا، ایسا نہ ہوتا تو 14اضلاع میں کامیاب ہو سکتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.