جمعیت علمائے اسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بلوچستان میں انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اور جے یو آئی رہنما مولانا عبد الواسع اور پی کے میپ کے رہنما عبد الرحیم زیارت وال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں جماعتیں بلدیاتی چیئرمینز کے انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار لائیں گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی نے سب سیاسی جماعتوں سے زیادہ یعنی 904 نشستیں حاصل کیں۔ پشتونخوا میپ 300 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔
یہ دونوں جماعتیں چمن، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، پشین، شیرانی اور ژوب اضلاع میں بلدیاتی حکومتیں بنا سکیں گی۔
Comments are closed.