وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے دو ارکان قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا۔
اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جے یو آئی ارکان قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری طرف سے وہ رہا ہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی گرفتار نہیں کریں گے، ان کی کمپنی کی مشہوری نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹے گا، جو تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا۔
تحریک عدم اعتماد کے متعلق صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ’تحریک عدم اعتماد ناکام ہے، ناکام ہے، ناکام ہے’
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے کی اپیل پر کہا کہ جہاں سڑک بند ہوگی ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انصار الاسلام کے لوگ پیچھے آرہے ہیں، نتیجہ آپ بھگتیں گے، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے پانچ گھنٹے مذاکرات کئے کہ ان لوگوں کو ہمارے حوالے کردیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصار الاسلام کے لوگ پیچھے بھی آرہے ہیں، ان لوگوں کے دروازوں کو تالے لگائے ہیں، باہر سے لوگ آرہے ہیں ہم کوشش کریں گے انہیں روک لیا جائے۔
Comments are closed.