پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

جے یو آئی نے آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کی حمایت کردی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کی کھل کر حمایت کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں جے یو آئی رہنما مولانا عبدالواسع نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کی حمایت کی۔

فورم کو شہداء کی تصاویر اور یادگاروں کی بے حرمتی کے مربوط توڑ پھوڑ منصوبے پربریفنگ دی گئی۔

پروگرام میں وفاقی وزیر توانانی خرم دستگیر اور عمران خان کے وکیل حامد خان بھی شریک ہوئے۔

خرم دستگیر نے آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کی کھل کر حمایت نہیں کی۔

حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات نہیں ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.