پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتحاد کی دو بڑی جماعتوں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان لفظی گولہ باری تیز ہوگئی۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام کی قیادت کو ہدف تنقید بنایا تو جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے ردعمل دیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی غیر سنجیدہ بیانات کے بجائے حقائق کا سامنا کرے۔
فیصل کریم کنڈی کو جواب دیتے ہوئے جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فلیڈ نہ ملنے پر غصہ اتحادی جماعتوں پر نکال رہی ہے۔
اسلم غوری نے مزید کہا کہ جے یو آئی (ف) کسی کے بل بوتے پر سیاست کرتی ہے نہ کسی کے فون یا سہارے کی محتاج ہے جبکہ پیپلز پارٹی سندھ میں دن بدن عوامی حمایت سے محروم ہو رہی ہے۔
Comments are closed.