جی 20 سربراہی اجلاس کل سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوگا، سربراہوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر جو بائیڈن بھی نئی دہلی پہنچ گئے۔
اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم مودی سرمایہ کاری فورم کی میزبانی کریں گے۔
اجلاس میں غریب ممالک کیلئےقرضوں میں ریلیف، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات، غذائی تحفظ بڑھانے پر بات ہوگی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 15سے زائد عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے، نئی دہلی میں جی20 اجلاس کےحوالے سے سیکیورٹی سخت ہے۔
سعودی عرب کی امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے رہنماؤں کے ساتھ ایک انفرا اسٹرکچر ڈیل کا بھی امکان ہے، جس کے تحت خلیجی اور عرب ممالک ریلوے اور بندر گاہوں کے ذریعے بھارت سے جڑ سکیں گے۔
نئی دہلی میں اجلاس سے قبل تبتی کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا، سربراہان کے عشائیے میں کھانا سونے اور چاندی کے برتنوں میں پیش کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی گئی۔
سوئیڈش یونیورسٹی کے ریسرچ پروفیسر نے کہا کہ مودی بھول رہے ہیں کہ بھارت کا گلوبل ہنگر انڈیکس میں 121 ممالک میں 107 واں نمبر ہے، جو پاکستان، بنگلا دیش اور نیپال سے بھی بدتر ہے۔
Comments are closed.