جی ٹوئنٹی ممالک سے 2 سال کے دوران 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی قرض ادائیگیاں موخر کر دی گئی ہیں۔
جیو نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق 2020 سے2021 تک 3 مراحل میں جی 20 ممالک سے قرض ادائیگیاں مؤخر کرائی گئیں، 2021 کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 7 کروڑ ڈالر سے زائد قرض مؤخر کرایا گیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق 2020 کے دوران 1 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرایا گیا، جاپان، اٹلی اور اسپین سے مزید 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا قرض مؤخر کرایا جائے گا، جی ٹوئنٹی ممالک کو اب قرض ادائیگیاں 2025 سے 2028 تک کی جائیں گی۔
جی 20 ممالک سے تیسرے سیشن میں ابھی تک 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے قرض مؤخر ہوئے ہیں، جاپان، اٹلی اور اسپین سے معاہدوں کے بعد یہ رقم ایک ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ کورونا وباء کے دوران جی 20 ممالک نے قرض ادائیگیاں مؤخر کرنے کے اقدامات شروع کیے تھے۔
Comments are closed.