جی 20 اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی بھارتی کوشش، ٹرک جلنے کو دہشتگردی قرار دیدیا
بھارت نے جی 20 ممالک کے اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش شروع کردی۔ پہلےضلع راجوڑی میں فوجی ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ آسمانی بجلی بتائی گئی تاہم بعد میں دہشتگردی قرار دیدیا گیا۔
بھارتی فوج نے حادثے کے چند گھنٹوں بعد اسے دہشت گردوں کی طرف سے دستی بم حملہ قرار دے دیا۔
مودی کے حمایتی بھارتی صحافیوں نے حملے کے پیچھے لشکر طیبہ اور دیگر کالعدم تنظیموں کا واویلا شروع کردیا۔
بعض بھارتی ریٹائرڈ افسران اور تجزیہ نگاروں نے اعلانیہ پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیے۔
خیال رہے کہ بھارت نے جی 20 ممالک کا اجلاس 21 سے 23 مئی تک سرینگر میں کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
سرینگر میں اجلاس کا مقصد دنیا کو باور کروانا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال نارمل ہے۔
امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور کشمیر کی متنازع حیثیت کے باعث بیشتر جی 20 رکن ممالک شرکت سے معذرت کر چکے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گوا میں ایس سی او اجلاس میں ممکنہ شرکت سے بھی بھارت کی پاکستان کو خارجی محاذ پر تنہا کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔
ماہرین کے مطابق خود ساختہ راجوڑی واقعہ بھی پلوامہ طرز کا حملہ لگتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ خود ساختہ راجوڑی واقعے کا مقصد جی 20 اجلاس کو سرینگر سے کہیں اور منتقل کرنا ہے۔
تجزیہ نگار کے مطابق واقعے کو جواز بنا کر بھارت پاکستانی وزیر خارجہ کی اجلاس میں شرکت سے بھی معذرت کرسکتا ہے۔
Comments are closed.