کالعدم تنظیم ٹی ایل پی سے حکومت کے معاہدے کے باوجود جی ٹی روڈ کو اب تک مکمل طور پر ٹریفک کے لیے نہیں کھولا کیا گیا۔
گوجرانوالہ میں جنرل بس اسٹینڈ کو تو کھول دیا گیا ہے لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ بس مالکان گوجرانوالہ سے اسلام آباد کا کرایہ 400 روپے زائد وصول کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار لاہور کے اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی اہلکار ابو بکر لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
مشتعل افراد نے سادھوکی میں ابو بکر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اے ایس آئی ابوبکر کا تعلق جھنگ سے تھا اور وہ 1990 میں بطور کانسٹیبل پولیس میں بھرتی ہوا۔
پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے ساتھ تصادم میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.