جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جی میل کا لاکھوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

ایلفابیٹ انکارپوریشن کی کمپنی گوگل نے گوگل میل المعروف جی میل کے لاکھو اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے غیرفعال صارفین کےلیے ضابطے کی تبدیلی کے بعد یہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔ 

گوگل کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے کا عمل آئندہ تین ہفتوں میں شروع ہوجائے گا۔ ایسے اکاؤنٹس جو 2 سال کے عرصے کے دوران غیر فعال رہے ہیں انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

ان گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ان کے گوگل ڈرائیو، ڈاکیومنٹس، کلینڈر، میٹ اور گوگل فوٹوز کا تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

دنیا بھر میں لوگ اپنی منزل پر جانے کے لیے گوگل میپ سے مدد و رہنمائی حاصل کرتے ہیں

ایسے اکاؤنٹس جو ڈیلیٹ ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں انہیں متعدد مرتبہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کیے جارہے ہیں۔ 

گوگل کا کہنا ہے کہ ضابطے میں تبدیلی غیرفعال اکاؤنٹس کے ہیک ہونے اور پھر ان کے ذریعے بدنیتی پر مبنی مواد کے پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے لیے ضروری ہے۔  

خیال رہے کہ غیر فعال اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جانے کا اعلان رواں برس مئی میں کیا گیا تھا۔ 

اگر کوئی صارف یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ ہونے سے بچائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو فعال رکھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.