گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے قیام کے 50 سال سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ شعبہ سیاسیات کی سربراہ ایک خاتون پروفیسر ہوں گی۔
ڈاکٹر فوزیہ غنی جی سی یو کے شعبہ سیاسیات کی نئی سربراہ ہیں، ان کی تقرری پر طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے فقیدالمثال استقبال کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں طلبہ و طالبات ڈاکٹر فوزیہ غنی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے ہیں۔
طلبہ کی طرف سے استاد کیلئے اس اکرام کا اظہار اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امید کی کچھ رمق ابھی باقی ہے۔
Comments are closed.