گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں پر برف باری ہوئی ہے۔
بابوسرٹاپ اور گیٹی داس میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے جس کے باعث بابوسر ناران نیشنل ہائی وے بند کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
بابوسر ٹاپ پر درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ سوات کے پہاڑوں پر بھی برف باری کے بعد جون میں سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.