my uber hookup dailydot hookup app whisper hookup cancer man and hookups best place for discreet hookups married gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیک پاٹ نہیں لگا، IMF کا قرضہ واپس قوم نے کرنا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا ہے جیک پاٹ نہیں لگا، واپس قوم نے کرنا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 20 سے زیادہ مرتبہ لیے گیے قرض پر وزرا شادیانے بجا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا ریلا گزرنے کے بعد عوام کا ریلا سڑکوں پر آئے گا، کروڑوں افراد کی بقاء کی جنگ میں سیاستدان اب بھی دست و گریباں ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ ستم گر ہوگا، بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سفید پوش ہی نہیں صاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہے ہیں، حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں، مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.