جیو نے بے بنیاد الزامات لگانے پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان جیو نیوز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور کے وزیر اطلاعات جن کے دور میں پاکستان میڈیا فریڈم انڈیکس کئی درجے نیچے گرا، انہی کے دور میں ایک قانون پیکا متعارف کروایا گیا جس میں ایک واٹس ایپ فارورڈ کرنے پر چھ ماہ تک بغیر وارنٹ اور ضمانت کے ملزم کو قید کی سختی برداشت کرنا تھی۔
جیو سمیت کئی میڈیا اداروں کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات پر جیو نے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فواد چوہدری نے 19 جون کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صحافتی تنظیموں کو ان 14 صحافیوں کے خلاف تحقیقات کرنی چاہیے جو حکومت کو مشاورت دے رہے ہیں ان میں جیو ٹی وی کے مین اسٹریم اینکرز شامل ہیں۔
Comments are closed.