جیو پر خبر نسر ہونے کے بعد پاکستانی ایتھلیٹ صاحب اسرا کو رننگ شوز مل گئے۔
صاحب اسرا کا کہنا ہے کہ خبر وائرل ہونے کے بعد پہلے کراچی کسٹمز سے فون آیا، آج مجھے فون آیا کہ شوز پر ٹیکس کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج رات مجھے شوز موصول ہوگئے، جیو سمیت جس جس نے میری مدد کی ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل صاحب اسرا سے متعلق یہ معاملہ سامنے آیا تھا کہ انکی مدد کےلیے بھیجے گئے جوتوں پر 67 ہزار کا ٹیکس عائد کردیا گیا۔ بھیجے گئے جوتوں کی مالیت 54 ہزار روپے کے لگ بھگ تھی۔
اس حوالے سے صاحب اسرا کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے ہیلپ کرنے کےلیے تحفے کے طور پر شوز بھیجے تھے۔ جب میں کوریئر کمپنی گئی تو مجھے سے ٹیکس کی رقم کا تقاضا کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرے پرانے جوتے خراب ہوگئے، مجھے ان شوز کی شدید ضرورت ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملہ پر میری مدد کی جائے۔
Comments are closed.