جیو نیوز کی ٹیم مقتول صحافی ارشد شریف پر فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود خرم اور اُس کے بھائی وقار کے گھر پہنچ گئی۔
کینیا میں ارشد شریف پر فائرنگ کے وقت اُس گاڑی میں موجود خرم اور وقار کا تعلق کراچی سے ہے۔
جیو نیوز نے دونوں بھائیوں کے کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں موجود گھر کا پتا چلا لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھائی کچھ عرصے سے ملک سے باہر ہیں، ان کے والد فیملی سمیت ایک روز پہلے یہ مکان چھوڑ کر کہیں چلے گئے ہیں۔
Comments are closed.