بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’جیو نیوز‘ کی بارش سے متعلق آگہی مہم

شہرِ قائد میں بارش کے دوران مختلف مقامات سے حادثات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ نے شہریوں کے لیے بارشوں سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

’جیو نیوز‘ کی مہم میں شہریوں کو کسی بھی بڑی مشکل سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

1- تیز بارش کی صورت میں انتہائی ضروری کام سے ہی باہر نکلیں۔

2- شہری بجلی کے پولز اور تاروں سے فاصلہ رکھیں۔

کراچی کی سپرہائی وے کیوں ڈوبی؟ سیلابی ریلا سڑک پر کیسے آیا؟ گزشتہ رات شہریوں کی اذیت کا ذمےدار کون بنا؟ جیو نیوز نے کھوج لگا لیا۔

3- سڑک پر پانی جمع ہونے کی صورت میں گڑھا بھی ہوسکتا ہے، ایسی سڑک سے گزرنے میں احتیاط برتیں۔

4- راستے پر بہتے تیز رفتار پانی میں نہ اتریں کیونکہ اب تک  تیز بہاؤ سے موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کے بہہ جانے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.