سی سی پی او پشاور اشفاق انور کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ کے ذریعے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے درمیان رابطوں کا پتا چلایا گیا۔
سابق ایم پی ایز فضل الہٰی، ملک واجد اور پیر فدا محمد کارکنان سے مسلسل رابطے میں رہے، کارکنان ریڈیو پاکستان، باچا خان چوک، اسمبلی چوک اور قلعہ بالاحصار کے اطراف میں موجود تھے۔
سابق ضلع ناظم عاصم خان، مینا خان سمیت دیگر رہنما بھی کارکنان کے ساتھ رابطے میں تھے۔
سابق ایم پی ایز فضل الہٰی، ملک واجد اور پیر فدا محمد سمیت متعدد رہنما روپوش ہیں۔
سی سی پی او اشفاق انور نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین گرفتاری کے ڈر سے گھروں سے غائب ہیں، جہاں سے بھی سراغ ملا نامزد ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔
پشاور میں انسداد دہشتگردی کے تحت 5 مقدمات درج اور 275 ملزمان گرفتار ہیں۔
Comments are closed.