پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

جیو انٹرٹینمنٹ کا بلاک بسٹر ڈرامہ ’میرے ہم نشیں‘ ترکی زبان میں پیش کیا جائے گا

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک کے چینل جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’میرے ہم نشیں‘ جَلد ترکیہ چینل پر ترکی زبان میں پیش کیا جائے گا۔

ترکیہ کے چینل ’کنال 7‘ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’میرے ہم نشیں‘ کے نشر کیے جانے سے متعلق ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے۔

کنال 7 چینل کی پوسٹ کے مطابق ترکیہ کی اسکرینز پر پاکستانی سیریل شروع ہونے جا رہا ہے، اس پاکستانی ڈرامہ سیریل کی پہلی قسط  17 جولائی، پیر کو نشر ترکی زبان میں نشر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’میرے ہم نشیں‘ ناظرین کا پسندیدہ ڈرامہ تھا جو ریٹنگ چارٹ پر بھی مسلسل سب سے آگے رہا تھا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہم نشیں‘ میں تہذیب اور روایات کے موضوع پر بات کی گئی تھی۔

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں احسن خان، حبا بخاری، شہزاد شیخ، سید جبران، حارث وحید، مومل خالد، فرحان علی آغا، ریحان شیخ، مومنہ اقبال، مہربانو، منزہ عارف اور سیمی پاشا نے یادگار پرفارمنس دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.