80 hookup hookup Monmouth Junction NJ hookup Cragsmoor New York mature hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیمز فوکنر کے رویے پر شاہد آفریدی برہم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دستبردار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 

پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیمز فوکنر کو آئندہ پی ایس ایل میں نہ کھلانے پر پی سی بی اور فرنچائز میں اتفاق ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فوکنر کے بیان پر مایوسی ہوئی جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی اور ایونٹ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جواب الزامات سے دیا۔ 

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہے اور اپنی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے۔ 

جیمز فوکنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں پی ایس ایل کی انتظامیہ یکساں طور پر ہر کھلاڑی کو برابر عزت دیتی ہے اور ادائیگیاں کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔ 

اسٹار آل راؤنڈر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.