سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جیل نظریات سے بھرے جاتے ہیں، اقتدار کے لیے نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو جیل جانا ہے تو شوق سے جائیں، لیڈر باہر بیٹھا ہے اور ورکرز کو جیل جانے کا کہہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب جج پر الزام لگ جائے تو انکوائری ضروری ہے، ریفرنس میں پہلے انکوائری ہوتی ہے پھر ریفرنس بنتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیرمین نیب کو وضاحت کرنی چاہیے کہ کس کا دباؤ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران سے زیادہ ملک میں معاشی بحران ہے، پرویز الہٰی نے پانچویں جماعت تبدیل کی، انہیں مبارک ہو۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ دوسرے صوبوں میں گرفتاری سے ان رہنماوں کی پاکستان کی سیر ہوجائے گی۔
Comments are closed.