چیئرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) حنا جیلانی نے کہا ہے کہ انہوں نے جیل میں گرفتار لوگوں اور ایک خاتون سے ملاقات کی ہے، خاتون کے مطابق ان سے کوئی بدسلوکی نہیں ہوئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے گرفتار شدگان کی فہرست شائع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے کیسز انسداد دہشتگردی عدالت میں چلائے جائیں۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ان تمام افراد کی معلومات عام کی جائے جن کو 9 مئی کے واقعات کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔
Comments are closed.