جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جیل میں بیٹھا شخص نواز شریف کیخلاف سازش کا سہولت کار تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سازش کا سہولت کار تھا۔ جلسوں میں نواز شریف پر کرپشن کا الزام لگاتا تھا مگر کبھی عدالت نہیں گیا۔ وہ شخص کسی کا انتقام نہیں بلکہ اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے۔

جلال پور جٹاں میں یوتھ کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان کے عظیم جلسے کے بعد عوام سے بات کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو 21 اکتوبر کے تاریخ ساز جلسے کی مبارکباد اور شاباش۔ 21 اکتوبر کو سڑکیں چھوٹی پڑگئی تھیں، موٹروے چوک ہوگئی تھی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پورا پاکستان نواز شریف کے استقبال کےلیے آیا تھا۔ 21 اکتوبر کو پورے پاکستان میں ٹرانسپورٹ ختم ہوگئی تھی۔ لوگ ٹرینوں کے سامنے کھڑے ہوگئے تھے ٹرینوں میں بھی جگہ نہیں تھی۔

مریم نواز بھی والد کے ساتھ مری کے راستوں کی یادیں تازہ کرتی رہیں.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلسہ گاہ آئے تو خوشی سے میری آنکھوں میں آنسو آئے۔ سوچا یہ وہ شخص ہے جس کے بارے میں کہا گیا کہ اس کی سیاست ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں کہا گیا کہ اس کی سیاست ختم ہوگئی، نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ 21 اکتوبر کو کس شان سے واپس لائے۔ عوام جلسے میں اس لیے آئے کہ مستقبل بھی نواز شریف سے جوڑ لیا ہے۔

ن لیگی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا سیاسی سفر آسان نہ تھا۔ ڈھائی سال جیل کاٹی۔ نواز شریف نے 11 سال جلاوطنی کاٹی، آج بھی عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کی کونسی ایسی جیل ہے جس میں نواز شریف نہیں رہے؟ جب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں آیا تو نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے 9 مئی کے حملے میں نے نہیں کارکنوں نے کیے، آج کہتے ہیں کہ 9 مئی نواز شریف نے کروایا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو آج بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، نواز شریف آج بھی جھوٹے مقدمے عدالتوں میں بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پاناما جیسا مذاق ہوا، جھوٹ گھڑ کر لایا گیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ملک کے نظام میں ناانصافی کرنا آسان اور ناانصافی ختم کرنا مشکل کام ہے، ڈکشنری بلیک نہیں تھی ان کی نیت بلیک تھی جو نواز شریف کو سزا دینا چاہتے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے، اس پر بھی کہہ رہے ہیں کہ شاید نواز شریف کو فیور مل رہی ہے۔ تمہیں شرم آنی چاہیے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کی تکلیفیں بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک میں اربوں کھربوں کے منصوبے لگائے۔ ایک منصوبے میں بھی نواز شریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگا۔

مریم نواز نے کہا کہ اربوں ڈالر کی فیس دے دی کہ نواز شریف کے خلاف کچھ نکال کر لاؤ، نواز شریف کے خلاف کوئی چیز نہیں لاسکے، نواز شریف ایماندار ہیں۔

ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھ کر جو اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام نہیں لینا چاہتی۔ وہ آج جیل میں بیٹھا ہے۔ اس شخص نے کتنے جھوٹ بولے، اس شخص سے انتقام نواز شریف نے نہیں اپنے اعمال نے لیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چور کہنے والا تاریخ کی سب سے بڑی چوری کرتے پکڑا گیا۔ نواز شریف تین بار وزیراعظم بنے کوئی چوری کا الزام نہیں لگا سکا۔ وہ ایک بار وزیراعظم بنا اور تاریخ کی سب سے بڑے چوری کی۔

لاہورپاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم…

مریم نواز نے کہا کہ 60 ارب روپے کا سوال کریں تو معصوم منہ بنا کر کہتے ہیں پیسے پاکستان ہی تو آئے ہیں۔ کابینہ سے بند لفافے کی منظوری لی، کابینہ کی آنکھوں پر کالی پٹی باندھی۔ القادر ٹرسٹ میں اس نے اور اس کی اہلیہ نے زمینیں لیں۔

انکا کہنا تھا کہ جب سوال ہوا تو پیر پر پلستر لگا کر آگیا، سر پر بالٹی رکھ کر آگیا۔ آج وہ شخص انتقام نہیں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے۔ جب حساب مانگا جاتا تھا تو وہیل چیئر پر بیٹھ جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج جیل میں دیسی مرغی اور ایکسر سائز کی مشینیں مانگ رہا ہے، ضرور دیں دیسی مرغی اور مشینیں پھر سب قیدیوں کو دیں۔

انکا کہنا تھا کہ 22 سال میں نواز شریف کو صرف ایک الیکشن کی اجازت دی گئی، نواز شریف کے مقابلے میں لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہو تو یہ لیول پلیئنگ فیلڈ دیکھ لو۔ جلال پورجٹاں سمیت پورے پاکستان میں شیر جیتے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.