صدر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الہٰی کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت کے باوجود تاحال رہائی عمل میں نہ آسکی۔
جیل حکام کو تاحال پرویز الہٰی کی رہائی کے عدالتی آرڈر موصول نہیں ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں تاحال رہا نہیں کیا گیا۔
صدر پی ٹی آئی کی عدم رہائی کے باعث ایف آئی اے کے کیس میں ممکنہ گرفتاری بھی نہ ہوسکی۔
کیمپ جیل کے باہر موجود ایف آئی اے اور پولیس کی ٹیم روانہ ہوگئی ہے جبکہ بکتر بندگاڑی بھی جیل سے باہر واپس چلی گئی ہے۔
لاہور میں اینٹی کرپشن کی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی تھی۔
پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ آج دوپہر کو درج کیا تھا۔
دوسری طرف سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو رہائی کے بعد اینٹی کرپشن ٹیم نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔
رائے ممتاز کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لے جاکر ان کے خلاف کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کا دوسرا مقدمہ درج کیا گیا۔
Comments are closed.