وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔
خیال رہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چوں چوں کا مربہ کابینہ کا نام پڑھیں لگتاہے سینٹرل جیل کا حاضری رجسٹر ہے۔
اس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجرم 4 سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے، اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا ہے، دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے۔
Comments are closed.