وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے اعمال کی وجہ سے جیل نظر آ رہی ہے، جیل جانے کا شوق ہے تو عمران خان اپنی ضمانت کیوں کرواتے ہیں؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ ملک کے سابق وزرا اور صدور عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو عمران خان کیوں نہیں ہوتے؟ عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہیں جنہوں نے لوگوں کے پیسے کھائے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت ہوئی جبکہ تحریک انصاف نے عدم اعتماد کے معلوم ہونے پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیے۔
عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا، عمران خان کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی لیکن پھر بھی پلستر باندھا ہوا ہے۔
انہوں نےکہا کہ عمران خان کو اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل نظر آرہی ہے، عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عدالتیں انہیں کچھ نہ کہیں۔
Comments are closed.