ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

جیل بھرو تحریک: ملتان میں کارکن اور رہنما گرفتاری دیے بغیر واپس روانہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں آج پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملتان میں گرفتاریاں دینے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن کسی کارکن یا لیڈر نے گرفتاری نہیں دی۔

تحریک انصاف کی جانب سے دو پہر تین بجے کارکنوں اور مقامی لیڈروں کو گرفتاریاں دینے کیلئے چوک نواں شہر بلایا گیا تھا، ایم این اے ملک عامر ڈوگر سینیٹر عون عباس اور دیگر لیڈر اپنے کارکنوں کے ساتھ چوک نواں شہر پہنچے اور کارکنوں میں سموسے تقسیم کیے، ہار پہنائے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس بار نہ تو میں نے کوئی غیر قانونی کام کیا اور نہ ہی کوئی ٹویٹ کیا، 76 سال عمر ہے اور کال کوٹھڑی میں رکھا جا رہا ہے۔

گرفتاریاں دینے والے کارکنوں کے نام لیے گئے خطابات کیے گئے اور پھر تحریک انصاف سٹی کے صدر ملک عدنان ڈوگر نے اختتامی دعا کے ساتھ سب کارکنوں کو گھر جانے کا اعلان کرکے خود بھی گھر کی راہ پکڑی۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے انہیں پیشکش بھی کی گئی کے اگر کوئی شخص گرفتاری دینا چاہتا ہے تو ہمارے ساتھ چلے لیکن کسی کارکن یا لیڈر نے پولیس کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی پولیس کی پیشکش اتنی سنجیدہ تھی کیونکہ قیدیوں کو گرفتار کرکے لے جانے والی ایک وین بھی چوک نواں شہر نہیں لائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.