جیل بھرو تحریک سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنما بلال غفار سے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔
کراچی میں آمنے سامنے آنے پر مرتضیٰ وہاب نے بلال غفار سے پوچھ لیا کہ آپ کب جیل جائیں گے؟
بلال غفار نے جواب دیا کہ آپ فکر نہ کریں سب سے پہلے میں جیل جاؤں گا، ہم آپ کو سرپرائز دیں گے۔
جس پر مرتضیٰ وہاب نے بلال غفار سے کہا کہ چلیں جیل چلیں۔
بلال غفار نے جواب دیا کہ آپ ساتھ چلیں، میں تیار ہوں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تو کیسے چلوں؟ اگر آپ چاہیں تو ہم زمان ٹاؤن کو جیل ڈکلیئر کروا سکتے ہیں، قانونی طور پر ایسا ہو سکتا ہے، باقی آپ خان صاحب سے پوچھ کر بتائیں۔
بلال غفار نے کہا کہ یہاں تو قانون ہے ہی نہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے بلال غفار کو چھیڑتے ہوئے کہا کہ اگر آپ جیل جائیں تو ہم آپ کو سہولتیں دیں گے۔
اس موقع پر امتیاز شیخ نے بلال غفار کو آفر کی کہ آپ جیل جائیں گے تو آپ کے لیے شکار پور کے اچار کا تحفہ میری طرف سے ہے۔
Comments are closed.