بدھ 16؍رجب المرجب 1444ھ8؍فروری 2023ء

جیل بھرو تحریک، PTI کے انتخانی امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے لیے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک میں مرکزی، صوبائی رہنما اور کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے اعلان کے معاملے پر آئینی ماہرین کی رائےطلب کر لی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے اعلان کے معاملے پر آئینی ماہرین کی رائےطلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، کارکنان اس کے لیے رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.