جیل بھرو تحریک میں اب تک پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 121 کارکنوں نے گرفتاری دی ہے۔
پی ٹی آئی کے لاہور سے 80، راولپنڈی سے 41 رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاری دی، پشاور اور ملتان سے کسی کارکن نے گرفتاری نہیں دی۔
تحریک انصاف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مختلف شہروں میں اب تک پی ٹی آئی کے کُل 121 کارکن گرفتار ہوئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اعلان کے بعد تحریکِ انصاف نے صرف لاہور میں 200 کارکنوں کے گرفتاریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا۔
وکٹری کا نشان بنا کر فخریہ گرفتاری دینے والے تحریکِ انصاف کے اعظم سواتی نے بھی یوٹرن لے لیا۔
اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میں تو بارات دیکھنے آیا تھا، پھر بھی مجھے گرفتار کر لیا گيا۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے شکوہ کیا کہ اس بار تو میں نے کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا تھا۔
آج تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔
Comments are closed.