وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماء خوش ہوجائیں، جیلوں میں ان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں بہتری زور و شور سے جاری ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ہر جیل میں ہر ماہ میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 576 کم عمر اور 854 نادار قیدی مفت پی سی او سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیبل نیٹ ورک سسٹم پر 8 سے 40 تک چینلز دکھائے جارہے ہیں۔
Comments are closed.