دنیا کی معروف آن لائن کمپنی ایمیزون کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ مکینزی اسکاٹ نے دوسرے شوہر سے بھی طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکینزی اسکاٹ نے ایمیزون پر اپنے بائیو سے ڈین جیویٹ کا نام بھی ہٹا دیا۔
میکینزی اسکاٹ نے جیف بیزوس سے طلاق کے دو سال بعد اپنے بچوں کے اسکول کے سائنس ٹیچر ڈین جیویٹ سے شادی کی تھی۔
ڈین جیویٹ نے مکینزی اسکاٹ سے شادی کے بعد اسکول کی نوکری چھوڑ دی تھی۔
واضح رہے کہ 2019ء میں جیف بیزوس اور مکینزی اسکاٹ نے طلاق کا اعلان کیا تھا، دونوں کے درمیان ایک طویل عرصے تک علیحدگی رہی۔
دونوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پچیس سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ طلاق کے باوجود دونوں دوست رہیں گے۔
دونوں کا کہنا تھا کہ ہماری شادی پچیس سال برقرار رہی اور اگر پہلے بھی معلوم ہوتا کہ پچیس سال بعد ہماری طلاق ہو جائے گی پھر بھی ہم شادی ضرور کرتے۔
Comments are closed.