پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے ایونٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل 8 کے 25ویں میچ میں جیسن روئے نے ایک طرف پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی وہیں وہ انفرادی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
انگلش کرکٹر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پشاور زلمی کے خلاف 44 گیندوں پر سنچری مکمل کی، اس سے قبل ملتان سلطانز کے رئیلی روسو نے 43 گیندوں پر جبکہ لاہور قلندرز کے ہیروی بروکس نے 48 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
جیسن روئے نے اسی میچ میں کراچی کنگز کے کولن انگرام 2019 کا 127 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 139 رنز بنالیے ہیں۔
جیسن روے اپنی اس شاندار اننگز کی بدولت پی ایس ایل میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے ہیں۔
انگلش کرکٹر نے گزشتہ سیزن میں کراچی میں لاہور قلندرز کے خلاف 116 رنز کی باری کھیلی تھی۔
پی ایس ایل 8 کے 25ویں میچ 2 سنچریاں بنیں، ایسا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
Comments are closed.