
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل انگلش کرکٹر جیس روئے رواں برس انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے لیے پرامید ہیں۔
جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ساتھی کرکٹرز کو ہمیشہ یہی بتایا پاکستان میں بہت انجوائے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کا دورہ طے ہے، اکتوبر میں نہ آنے کا فیصلہ مجھ سے بالا عہدوں پر فائض افراد کا تھا، بطور پلیئرز ہم آفیشلز کے فیصلوں کے پابند ہیں۔
جیسن روئے کا کہنا تھا کہ پچھلی بار پاکستان آیا تھا تو بہت اچھا خیال رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو ہمیشہ انجوائے کیا، ہر ٹیم میں سپر اسٹارز ہیں، سپر اسٹارز کے علاوہ نوجوان ٹیلنٹ کا سامنے آنا خوش آئند ہے۔
انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ کافی متاثر کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر لیگ کا اپنا انداز اور اپنا مزہ ہے، برصغیر میں کراؤڈ مقابلوں میں جان ڈالتے ہیں، کسی ایک لیگ کا دوسری لیگ سے موازنہ نہیں کرسکتے ہیں۔
جیسن روئے کا کہنا تھا کہ قرنطینہ مکمل کر کے ایکشن کے لیے بےتاب ہوں۔
Comments are closed.