ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل کے سنچری میکر اور پلیئر آف دی میچ طیب طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی جیت میں تمام کھلاڑیوں کی محنت شامل ہے۔
طیب طاہر کا کہنا ہے کہ میری پرفارمنس ٹیم کے کام آئی اس کی خوشی ہے، میرے ذہن میں بس یہی تھا کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوچا تھا جتنی دیر وکٹ پر رہیں گے اتنا اچھا ہے، پلان کامیاب رہا۔
طیب طاہر نے کہا کہ سنچری کا کوئی بھی سوچ کر نہیں آتا، سوچ رکھا تھا بڑا میچ ہے تو اسکور بھی بڑا ہی کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں، بابر نے مجھ سے یہی کہا کہ پرسکون رہو اور اپنے کھیل کو انجوائے کرو۔
Comments are closed.