پنجاب کے شہر جہلم میں موبائل شاپ سے 5 کروڑ روپے کے قیمتی موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون کے قبضے سے تمام مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ گینگ کے دیگر 4 کارندے فرار ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ناصر محمود باجوہ کے مطابق 5 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون چوری کی واردات میں ملوث گینگ کی تلاش میں خانیوال میں کارروائی کی گئی۔
ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں گینگ کی مبینہ ساتھی ملزمہ کو حراست میں لے لیا گیا، گینگ کے 4 کارندے فرار ہوگئے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون کے قبضے سے 5 کروڑ روپے کے مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
20 جون کو موبائل شاپ پر چوری کی واردات میں مذکورہ موبائل فون چوری کر لیے گئے تھے۔
Comments are closed.